ٹینس میچز،بیلجیئم کی حکومت نے شدت پسندی کے خطرے کے درجے میں اضافہ کردیا

بدھ 18 نومبر 2015 13:10

ٹینس میچز،بیلجیئم کی حکومت نے شدت پسندی کے خطرے کے درجے میں اضافہ کردیا

برسلز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 نومبر۔2015ء)بیلجیئم کی حکومت نے شدت پسندی کے خطرے کے درجے میں اضافہ کردیا بین الاقوامی ٹینس فیڈریشن کے صدر ڈیوڈ ہیگرٹی نے برطانوی اخبار دی ٹائمز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں ہونے والے ٹینس میچوں میں سکیورٹی میں اضافہ کیا جائے گایورپ میں تمام کھیلوں کے مقابلوں کیلئے بھی سکیورٹی میں خاطر خواہ اضافہ کی ضرورت ہے جس میں ڈیوس کپ اور فیڈ کپ بھی شامل ہیں ڈیوس کپ میں کھیلنے والی برطانوی ٹیم کے کپتان لیوٴن سمتھ کے پاس یہ اختیار موجود ہے کہ وہ درجہ بندی میں نمبر دو کی پوزیشن پر براجمان کھلاڑی الجاز بیڈین کو کھلائیں۔

اس سے قبل سلووینیا کی طرف سے کھیلنے والے 26 سالہ بیڈین کو برطانوی شہریت اس سال مارچ میں ملی تھی تاہم ڈیوس کپ کے قوانین میں ترامیم کے نتیجے میں اب کوئی بھی کھلاڑی 2 ملکوں کی نمائندگی نہیں کرسکتا۔

(جاری ہے)

تاہم بیڈین جو پراگ میں بین الاقوامی ٹینس فیڈریشن سے اپیل کرنے کیلئے گئے ہوئے ہیں ‘کھیلنے کیلئے پر امید ہیں۔ ان کی اپیل میں ان کا موقف ہے کہ انھوں نے برطانوی پاسپورٹ کی درخواست ڈیوس کپ کے قوانین میں ترامیم سے پہلے کی تھی۔برطانوی ٹیم کے کپتان لیوٴن سمتھ حتمی چار کھلاڑیوں کا انتخاب ڈرا کے ذریعے فائنل کھیلے جانے سے کچھ دیر قبل کریں گے۔