کرپشن الزامات،فیفا نے” گنیش تھاپا“ پر 10 برس کی پابندی عائد کر دی

بدھ 18 نومبر 2015 13:14

کرپشن الزامات،فیفا نے” گنیش تھاپا“ پر 10 برس کی پابندی عائد کر دی

زیورخ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 نومبر۔2015ء ) فٹ بال کی عالمی تنظیم (فیفا) نے کرپشن الزامات کے باعث نیپال فٹ بال ایسوسی ایشن کے سربراہ پر 10 برس کی پابندی عائد کر دی۔

(جاری ہے)

نیپالی فٹ بال ٹیم کے میچ فکسنگ میں ملوث ہونے کے بعد اس کے صدر” گنیش تھاپا“ پر ایک دہائی کی طویل پابندی نیپال کیلئے بڑا نقصان اور دھچکا ہے۔ تھاپا پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے 19 سالہ دور اقتدار کے دوران لاکھوں ڈالرز کی ہیرا پھیری کی ‘ اس کے علاوہ وہ کئی برسوں تک مالی بے ضابطگیوں کے معاملات میں بھی ملوث رہے جس میں ذاتی اور خاندانی فوائد کیلئے دوسرے فٹ بال حکام سے نقد رقومات وصول کرنا بھی شامل ہیں۔