آل کراچی چیئر مین ولی محمدولی یادگاری انڈر 14فٹ بال ٹورنامنٹ اختتامی مراحل کی طرف گامزن

بدھ 18 نومبر 2015 16:30

آل کراچی چیئر مین ولی محمدولی یادگاری انڈر 14فٹ بال ٹورنامنٹ اختتامی ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 نومبر۔2015ء) گل بلوچ یوتھ فٹ بال کلب صدیق گوٹھ شاہ فیصل کالونی کے زیر اہتمام صدیق گوتھ فٹ بال اسٹیڈیم پر جاری آل کراچی چیئر مین ولی محمد یادگاری انڈر 14فٹ بال ٹورنامنٹ 2015ء اختتامی مراحل کی جانب گامزن ۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے اہم میچ میں بلوچ اسٹار یوتھ فٹ بال کلب شرافی گوٹھ نے مد مقابل مضبوط حریف عمر اسٹار یوتھ فٹ بال کلب کو 2-0سے شکست دیکر کوارٹر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا فاتح ٹیم کی جانب سے بہادر اور شیراز نے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا اور ایک ایک گول اسکور کئے ۔ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچ میں یفریز کے فرائض انس انور جبکہ میچ کمشنر حمزہ شیخ تھے ۔