کیا ہریتک روشن کے گھر جلد شادی کی شہنائیاں گونجے والی ہیں؟

بدھ 18 نومبر 2015 18:23

کیا ہریتک روشن کے گھر جلد شادی کی شہنائیاں گونجے والی ہیں؟

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 نومبر۔2015ء)اگرآپ کے خیال مطابق بولی ووڈ سٹارہریتک روشن جلد ایک مرتبہ پھر سے شادی کے بندھن میں بندھنے کی منصوبہ بندی کر چکے ہیں تو آپکا یہ خیال درست نہیں ہے۔درحقیقت اداکار کی بہن سنینا روشن بہت جلد اپنے بچپن کے ساتھی بھرت کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو رہی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اداکار کی بہن ماضی میں محبت اور شادی جیسے بندھن میں دو مرتبہ دھوکہ کھا چکی ہیں۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سنینا روشن اپنی زندگی میں بچپن کے ساتھی بھرت کپور کے آنے سے قبل ایک نئے رشتے میں منسلک ہونے سے خاصی خوفزدہ تھیں۔بھرت پیشے کے لحاظ سے ایک آرکیٹیکٹ ہیں۔ سنینا روشن کی طرف سے میڈیا کو بتایا گیا کہ انھیں طویل انتظار اور مشکلات سے گزرنے کے بعد آخر کارخدا نے انکے بہترین جوڑ سے ملا ہی دیا ہے۔سنینا کے قریبی زرائع کے مطابق بچپن کے بچھڑے ساتھی طویل عرصے کی دوری کے بعد ایک دوسرے سے ملے ہیں۔