مائیکل وان نے پاکستانی ٹیم کیخلاف بیان سستی شہرت کیلئے دیا: رمیز راجہ

muhammad ali محمد علی بدھ 18 نومبر 2015 18:53

مائیکل وان نے پاکستانی ٹیم کیخلاف بیان سستی شہرت کیلئے دیا: رمیز راجہ

شارجہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.18 نومبر 2015 ء) رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ مائیکل وان نے پاکستانی ٹیم کیخلاف بیان سستی شہرت کیلئے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز شارجہ میں کھیلے گئے سیریز کے تیسرے ایک روزہ میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دے دی تھی۔

(جاری ہے)

اس شکست کے بعد سابق انگلش کپتان مائیکل وان کی جانب سے دیے گئے بیان نے نیا تنازعہ کھڑا کردیا ہے۔ مائیکل وان کی جانب سے پاکستانی کھلاڑیوں کی کارگردگی پر شکوک و شبہات کا اظہار کیا گیا تھا۔مائیکل وان کے اس بیان پر ردعمل دیتے ہوئے پاکستان کے سابق کپتان رمیز راجہ نے کہا ہے کہ وان کا بیان سستی شہرت حاصل کرنے کے علاوہ اور کچھ نہیں ہے۔