شرقپور‘پریذائیڈنگ آفیسر کے گھر چھاپہ ،500بیلٹ پیپر برآمد

جمعرات 19 نومبر 2015 11:03

شرقپور‘پریذائیڈنگ آفیسر کے گھر چھاپہ ،500بیلٹ پیپر برآمد

شرقپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 نومبر۔2015ء) شرقپور میں پریزائیڈنگ آفیسر آفیسرکو گرفتار کرلیا گیا،بیلٹ پیپر گھر سے ملنے پر فوری سزا دے دی گئی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب شرقپور کے علاقے جلال پور میں پولیس نے اطلاع ملنے پر پریذائیڈنگ آفیسر جاوید اقبال کے گھر پر چھاپہ مارا اور انکے گھر سے500بیلٹ پیپر برآمد ہوئے۔چھاپے کے دوران پریذائیڈنگ آفیسر کے گھر مسلم لیگ (ن) کا امیدوار برائے چیئرمین بھی موجود تھا۔ گرفتاری کے بعد جاوید اقبال کو متعلقہ حکام نے فوری طور پر تین دن کی قید اور ایک ہزار جرمانہ عائد کردیا۔اطلاعات کے مطابق پولیس نے چھاپہ ن لیگ کے امیدوار کے مخالف امیدوار کی اطلاع پر مارا گیا۔