پی سی بی گورننگ بورڈ نےنیشنل سٹیڈیم کراچی شادی ہال بنانے کا منصوبہ مسترد کردیا
جمعرات 19 نومبر 2015 11:08
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 19نومبر- 2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے گورننگ بورڈ نے شادی ہال بنانے کا منصوبہ مسترد کردیا ہے ، تفصیلات کے مطابق حال ہی میں جنرل منیجر سے منیجر کے عہدے پر ترقی پانے والے ارشد خان نے نیشنل سٹیڈیم میں شادی ہالز بنانے کی تجویز بورڈ کو ارسال کرتے ہوئے دعوی کیا تھا کہ اس سے کھنڈر کی صورت اختیارکرنے والے تاریخی سینٹر کے اخراجات پورے کیے جا سکیں گے ۔
یہ بات میڈیا میں آنے پر ہلچل مچ گئی اور سابق کپتان جاوید میانداد سمیت اعلیٰ شخصیات نے بھرپور مخالفت کی جسکے بعد لاہور میں گورننگ بورڈ میٹنگ کے دوران ارشد خان کی تجویز پیش ہوئی جس میں درج تھا کہ ماہانہ تین لاکھ روپے تک آمدنی ہو گی ، ذرائع نے بتایا کہ ارکان خاص طور پر ایگزیکٹیو کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی اس پر خاصے برہم ہوئے ۔(جاری ہے)
ان کا کہنا تھا کہ اول توتاریخی سینٹر پر شادی ہال بنانا کسی صورت مناسب نہیں ہے جبکہ صرف تین لاکھ روپے ماہانہ سے اخراجات کیسے کنٹرول ہو سکتے ہیں؟واضح رہے کہ کراچی میں ایسی پرائم لوکیشن پر ہال کا یومیہ کرایہ ہی ایک سے ڈیڑھ لاکھ روپے ہوتا ہے ۔
میٹنگ کے موقع پریہ سوال بھی اٹھایا گیا کہ نیشنل سٹیڈیم کے منیجر کو اس حوالے سے بڈنگ کا اختیار کس نے دیا ؟ ذرائع نے مزید بتایا کہ نجم سیٹھی نے وینیو کو منافع بخش بنانے کی ذمہ داری خود لیتے ہوئے کمیٹی قائم کر دی جو اس حوالے سے تجاویز دے گی ۔ واضح رہے کہ نیشنل سٹیڈیم اس وقت کسی کھنڈر کا روپ اختیار کرچکا ہے ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
انگلش میدان پاک بھارت ٹیسٹ سیریز کی میزبانی کے خواہشمند
-
جاوید آفریدی نے بابراعظم سے کیا وعدہ پورا کردیا
-
شاہین آفریدی نے رضوان کو ٹی ٹونٹی کرکٹ کا بریڈ مین قرار دے دیا
-
ویرات کوہلی بیٹ ٹوٹنے پر رنکو سنگھ پربرس پڑے
-
چندی گڑھ ، ویراٹ کوہلی بیٹ ٹوٹنے پررنکو سنگھ پربرس پڑے
-
جان لینارڈ سٹرف نے بی ایم ڈبلیو ٹینس چیمپئن شپ جیت لی
-
انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ ، آرسنل،ایورٹن،آسٹن ولا،کرسٹل پیلس اور لیورپول نے اپنے میچز جیت لئے
-
پہلا جنوبی پنجاب شطرنج میلہ،کراچی کے کھلاڑیوں نے میدان مار لیا
-
راولپنڈی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچز اختتام پذیر ہو گئے
-
پاکستان اورنیوزی لینڈ کے درمیان چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ 25اپریل کو کھیلا جائیگا
-
آئی پی ایل، گجرات ٹائٹنزنے پنجاب کنگز کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی
-
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پریذیڈنٹ ون ڈے کپ 24-2023 کے شیڈول کا اعلان کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.