اسلام آباد : سپریم کورٹ میں‌ انتخابی عذر داری کیس کی سماعت، پی ٹی‌آئی کے حفیظ الدین کی اپیل منظور

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 19 نومبر 2015 11:30

اسلام آباد : سپریم کورٹ میں‌ انتخابی عذر داری کیس کی سماعت، پی ٹی‌آئی ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 19 نومبر 2015 ء) : سپریم کورٹ میں پی ایس 93 میں انتخابی عذرداری کیس کی سماعت ہوئی . سپریم کورٹ کے جج جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رُکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی .

(جاری ہے)

سپریم کورٹ میں الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف پی ٹی آئی رہنما حفیظ الدین نے اپیل دائر کر رکھی تھی جسے منظور کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا ہے .

سپریم کورٹ نے الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے حفیظ الدین کی رکنیت بحال کر دیا ہے. واضح رہے کہ کراچی میں پی ایس 93 سے پی ٹی آئی کے کامیاب اُمیدوار حفیظ الدین کو جمیعت الاسلام کےمخالف امیدوار کی جانب سے کیے گئے چیلنج پر الیکشن ٹربیونل نے انتخابی عذرداری کے تحت نا اہل قرار دے دیا تھا.