راولپنڈی : کرنسی اسمگلنگ کیس کی ملزمہ ماڈل ایان علی پر فرد جُرم عائد کر دی گئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 19 نومبر 2015 11:41

راولپنڈی : کرنسی اسمگلنگ کیس کی ملزمہ ماڈل ایان  علی پر فرد جُرم عائد ..

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 19 نومبر 2015 ء) : کسٹم عدالت کے جج رانا آفتاب احمد خان نے کرنسی اسمگلنگ کیس کی مساعت کی ، سماعت میں ایان علئی کے وکیل سردار لطیف کھوسہ کے اعتراضات مسترد کرتے ہوئے اٹھارہویں پیشی پر عدالت نے ماڈل ایان علی پر فر جرم عائد کر دی. ایان علی کے وکیل سردار لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ ماڈل کا سپر داری پر واپس کیا جائے انہوں نے کہا کہ میری موکلہ کاروزگار پاسپورٹ کی واپسی سے منسلک ہے، موکلہ نے ماڈلنگ کے معاہدوں پر دستخط کرنے ہیں۔

(جاری ہے)

نہیں تو میری موکلہ کے کروڑوں روپے کے کانٹیرکٹس منسوخ ہو جائیں گے لہٰذا پاسپورٹ کی واپسی کے احکامات دئے جائیں، موکلہ اس کیس کے ٹرائل کو مکمل کرے گی، عدالت نے وکیل ایان علی کے اعتراضات کو مسترد کرتے ہوئے ملزمہ پر فرد جرم عائد کرنے کا حکم دیتے ہوئے فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی کاآغاز کر دیا.

جبکہ ایان علی نےصحت جرم سے انکار کر دیا، عدالت کا کہنا تھا کہ آج کی کارروائی میں پہلے فرد جرم عائد ہو گا باقی کارروائی بعد میں ہو گی، عدالت نے ایان علی کی تین نکاتی چارج شیٹ بھی کر دی ہے، جس کے تحت قانون کے مطابق سزا پانچ سال سے چودہ سال بنتی ہے۔ دوسری جانب عدالت نے فرد جُرم عائد کرتے ہوئےکرنسی اسمگلنگ کیس میں 8 دسمبر کو شہادتیں طلب کر لیں.

متعلقہ عنوان :