اداکار سنجے دت کے بہت قریب رہا ہوں ، شخصیت کو بآسانی سمجھ سکتا ہوں، رنبیر کپور

جمعرات 19 نومبر 2015 11:45

اداکار سنجے دت کے بہت قریب رہا ہوں ، شخصیت کو بآسانی سمجھ سکتا ہوں، ..

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 نومبر۔2015ء) بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور نے کہا ہے کہ میں اداکار سنجے دت سے بہت قریب رہا ہوں اور ان کے آس پاس رہتے ہوئے بڑا ہوا ہوں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق رنبیر کپور سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم میں سنجے دت کا کردار ادا کرینگے جس کیلئے اداکار کو اپنی جسامت پر کافی محنت کرنی ہوگی تاکہ وہ سنجے دت جیسے نظر آئیں،سنجے کی شخصیت کو رنبیر بخوبی سمجھ سکتے ہیں جس کی وجہ ان کا سنجے کیساتھ کافی وقت گزارنا ہے۔

رنبیر کپور کا کہنا ہے کہ وہ سنجے دت کے کافی قریب رہے ہیں اور سنجے ان کی سالگرہ پر انہیں تحفے دیا کرتے تھے۔رنبیر نے کہا کہ میں اپنی فلموں کے بارے میں سنجے سے کافی بات چیت اور مشورہ لیا کرتا تھا ، میری ایک فلم کے بعد سنجے دت نے کئی باتوں پر میرا مذاق اڑایا تھا۔اداکار کے مطابق اسکرین پر سنجے کا کردار ادا کرنا ان کیلئے بہت بڑی بات ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ میں سنجے دت کا کردار نبھا سکوں گا۔