میں اور رنبیر کپور شاہ رخ اور کاجول کی جوڑی کے بڑے مداح ہیں، دپیکا پڈوکون

جمعرات 19 نومبر 2015 11:45

میں اور رنبیر کپور شاہ رخ اور کاجول کی جوڑی کے بڑے مداح ہیں، دپیکا پڈوکون

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 نومبر۔2015ء) بالی ووڈ کی دلکش اداکارہ دپیکا پڈوکون نے کہا ہے کہ میں اور رنبیر کپور شاہ رخ اور کاجول کی کامیاب جوڑی کے مداح ہیں اور ان کے فین کلب میں ہی شمار ہوتے ہیں۔ دپیکا پڈوکون اور رنبیر کپور کی کیمسٹری کو کئی فلموں میں خوب سراہا گیا تھا ۔ یہاں تک کہ دونوں کی جوڑی کو بالی ووڈ کی کامیاب ترین جوڑیوں میں سے ایک شاہ رخ اور کاجول کی جوڑی سے بھی تشبیہ دی گئی۔

دپیکا اور رنبیر ’بچنا اے حسینوں‘، ’یہ جوانی ہے دیوانی‘ میں ساتھ کام کرچکے ہیں اور اب یہ جوڑی امتیاز علی کی ہدایت میں بننے والی فلم ’تماشا‘ میں ایک بار پھر ساتھ نظر آئیگی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دپیکا پڈوکون نے کہا کہ مجھ اور رنبیر کپور سے پوچھا گیا کہ ہم کس فلم کا حصہ بننا چاہیں گے جس پر ہم دونوں نے فلم دل والے دلہنیا لے جائینگے کا نام لیا تھا۔

(جاری ہے)

ہم اس فلم کی رومانوی کہانی کو دیکھتے بڑے ہوئے ہیں اور باقی مداحوں کی طرح ہم بھی شاہ رخ اور کاجول کی جوڑی کے بڑے مداح ہیں۔ رنبیر کپور کے مطابق انہیں شاہ رخ اور کاجول کی آنیوالی فلم ’دل والے‘ کا شدت سے انتظار ہے اور وہ اس حوالے سے کافی پْرجوش ہیں۔ رنبیر کے مطابق ’جب بھی شاہ رخ اور کاجول ایک ساتھ کسی فلم یا گانے میں آئیں وہ یقیناخاص ہوتا ہے‘۔رنبیر کپور نے کہا کہ فلم ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ کی ریلیز کے وقت بھی ہر لڑکا اپنے آپ کو شاہ رخ کے کردار راہول سے ملاتا تھا جس میں وہ بھی شامل ہیں۔ دونوں اداکاروں کی نئی فلم ’تماشا‘ 27 نومبر کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔