شیخوپورہ: ووٹ کاسٹ کرنے کے معاملے پر جھگڑا، بیٹے نے باپ کو قتل کر کے خود کشی کر لی

جمعرات 19 نومبر 2015 11:49

شیخوپورہ: ووٹ کاسٹ کرنے کے معاملے پر جھگڑا، بیٹے نے باپ کو قتل کر کے ..

شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19نومبر2015ء) شیخوپورہ کی یونین کونسل ننگل ساہداں میں ووٹ کاسٹ کرنے کے معاملے پر باپ بیٹے میں جھگڑا ہو گیا بیٹے نے مشتعل ہو کر باپ کو قتل کر کے خود کشی کر لی ۔ خاندانی ذرائع نے بتایا ہے کہ والد بشیر احمد تحریک انصاف اور بیٹا مسلم لیگ نواز کے امیدوار کو ووٹ دینا چاہتا تھا۔ گوجرانوالہ میں وزیر مملکت کیپٹٰل ڈیویلپمنٹ اینڈ ایڈمنسٹریشن عثمان ابراہیم کے گھر پر فائرنگ ہوئی ہے اُن کے بھائی چیئر مین یونین کونسل کے امیدوار ہیں۔

(جاری ہے)

گوجرانوالہ کی یو سی 52 پولنگ سٹیشن میں نواز لیگ اور پی ٹی آئی کے کارکنان میں لڑائی ہوئی ہے جس کے نتیجے میں پی ٹی آئی کے کارکن بھولا گجر کی ٹانگ ٹوٹ گئی ہے۔ چیچہ وطنی کی یو سی 56 میں اٹھارہ گیارہ ایل میں فائرنگ سے پی ٹی آئی کے امیدوار برائے کونسلر رانا وسیم زخمی ہو گئے ہیں اس واقعہ کے بعد علاقے میں حالات کشیدہ ہیں۔ دوسری طرف کندیاں کی یو سی ہرنولی سے تحریک انصاف کے وائس چیئر مین کے امیدوار رانا محمد سلیم صبح سویرے ہی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے ہیں۔