آئی سی سی اور پی سی بی کے خلاف بیانات غصے میں آکر دیے، سعید اجمل

جمعرات 19 نومبر 2015 12:03

آئی سی سی اور پی سی بی کے خلاف بیانات غصے میں آکر دیے، سعید اجمل

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 19نومبر- 2015ء) جادوگر سپنر کے نام سے مشہور پاکستانی کرکٹر سعید اجمل کا کہنا ہے کہ آئی سی سی اور پی سی بی کے خلاف جو بھی بیانات دیے،وہ غصے میں آکر دیے ۔ پی سی بی کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹس کے جواب میں سعید اجمل کا کہنا تھا کہ میں نے جو کچھ بھی میڈیا میں کہا اس کا مقصد کسی کی تضحیک کرنا نہیں تھا، بلکہ غصے میں آ کر ایسا کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے نوٹس کا جواب دے دیا ہے ۔ پی سی بی ، ذرائع کا کہنا ہے کہ سعید اجمل نےبیانات پر معذرت اورمحتاط رہنے کی یقین دہانی کرائی ہے ۔ دوسری جانب سعید اجمل نے مزید کہا کہ بی پی ایل میں چٹاگانگ کی نمایندگی کروں گا جس کے لیے آج رات بنگلا دیش روانہ ہوں گا ۔ پی سی بی کی جانب سے سعید اجمل کو نوٹس کا جواب دینے کے بعد این او سی جاری کیا گیا ہے ۔ یاد رہے کہ سعید اجمل نے میڈیا میں آکر پی سی بی اور آئی سی سی کو تنقید کانشانہ بنایا تھا ۔