انگلینڈ میں پیش کئے جانیوالا اسٹیج ڈرامہ ”رولا سیاست دا“کے لئے کسی بھی اداکار کا ویزا نہ لگ سکا

جمعرات 19 نومبر 2015 12:10

انگلینڈ میں پیش کئے جانیوالا اسٹیج ڈرامہ ”رولا سیاست دا“کے لئے کسی ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 نومبر۔2015ء) انگلینڈ کے مختلف شہروں میں پیش کئے جانے والا اسٹیج ڈرامہ ”رولا سیاست دا“میں کسی بھی اداکار کا ویزا نہ لگ سکا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ 20 نومبر سے انگلینڈ میں پروڈیوسر پرویز خان کا اسٹیج ڈرامہ” رولا سیاست دا “پیش کیا جانا تھا مگر ڈرامہ کی کاسٹ میں شامل اداکاروں ناصر چنیوٹی، سخاوت ناز، عمران شوکی، زاراکبراور صوبیہ خان کے انگلینڈ جانے کے ویزے ابھی تک نہیں لگ سکے جس کے باعث انگلینڈ جانے والے ثقافتی طائفہ تاخیر کا شکار ہوگیا ۔ ذرائع کے مطابق جیسے ہی اداکاروں کے ویزے لگے گیں تو ڈرامے کی ٹیم انگلینڈ روانہ ہوجائے گی ۔