دورہ نیوزی لینڈ کے لئے سری لنکن سکواڈ کا اعلان کردیا گیا

جمعرات 19 نومبر 2015 12:11

دورہ نیوزی لینڈ کے لئے سری لنکن سکواڈ کا اعلان کردیا گیا

کولمبو (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 19نومبر- 2015ء) سری لنکا دورہ نیوزی لینڈ کے ٹیسٹ،ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سکواڈز کا اعلان کردیاہے ۔ آئی لینڈرز دسمبر، جنوری میں کیویز کے دیس میں 2 ٹیسٹ، 5 ون ڈے اور 2 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلیں گے ۔ سری لنکا نے آئندہ ماہ نیوزی لینڈ ٹور کیلئے ٹیسٹ ،ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سکواڈز کا اعلان کردیا ہے ۔ سری لنکن ٹیم دسمبر ،جنوری میں 2 ٹیسٹ ، 5 ون ڈے اور 2 ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کیلئے نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گی ۔

(جاری ہے)

سیریز کا پہلا ٹیسٹ 10 دسمبر سے ڈونیڈن میں اور پہلا ون ڈے 26 دسمبر سے کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا ۔ کرکٹ سری لنکا نے ٹیسٹ اور ون ڈے کیلئے اینجلو میتھیوز اور ٹی ٹوئنٹی کے لئے لاستھ مالنگا کو کپتان برقرار رکھا ہے ۔ جیاسندرا پہلی بار ٹیسٹ ٹیم میں منتخب ہوئے ہیں ۔ دھمیکا پرساد کو ٹیسٹ میں عمدہ کارکردگی کا صلہ ون ڈے ٹیم میں واپسی کی صورت میں ملاہے ۔ نوجوان جیفری وندرسے اور سری وردنے تینوں طرز کے سکواڈز میں شامل ہیں ۔ لاہیرو تھریمانے بدستور ٹیسٹ ٹیم کے نائب کپتان ہیں لیکن انہیں ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سکواڈ میں جگہ نہیں مل سکی ۔ فاسٹ بولر کاپو گدیرا نے تین سال بعد ون ڈے سکواڈ میں واپسی ہوئی ہے ۔