تنخواہ مانگنے پر شائقین نے فٹبالر کی پٹائی لگادی

جمعرات 19 نومبر 2015 12:25

تنخواہ مانگنے پر شائقین نے فٹبالر کی پٹائی لگادی

ارجنٹینا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 نومبر۔2015ء) ارجنٹائن میں تنخواہ مانگنے پر کلب شائقین نے فٹبالر کی پٹائی لگادی۔

(جاری ہے)

چوتھے درجے کے کلب ارجنٹینو ڈی میرلو کے 20 سالہ فارورڈ میزیمیلائینو میسیل نے فیس بک اکاؤنٹ پر انکشاف کیا کہ گزشتہ روز ٹریننگ کے بعد جب میں نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ ستمبر سے واجب الادا تنخواہ مانگی تو کلب کا ایک ڈائریکٹر ہمیں اپنے ساتھ لے گیا، وہاں جاکر خاص طور پر مجھے رقم ادا کرنے سے انکار کردیاپھر اس نے کہیں کال کی ‘ تھوڑی دیر بعد تین گاڑیوں میں کلب کے شائقین پہنچ گئے، انہوں نے مجھے لاٹھیوں سے خوب پیٹا اور زخمی حالت میں چھوڑ کر چلے گئے، اس واقعے کے بعد سے میرا اب فٹبال کھیلنے کو بھی دل نہیں چاہ رہا۔