کیوی کرکٹرز نے چھکوں کا نیا عالمی ریکارڈ بنا دیا
جمعرات 19 نومبر 2015 12:25
آکلینڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 نومبر۔2015ء) نیوزی لینڈ کے ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے ایک میچ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا نیا عالمی ریکارڑ قائم ہو گیا۔جارج پائی سپر اسمیش نیوزی لینڈ کا اولین ٹی ٹوئنٹی ڈومیسٹک ٹورنامنٹ ہے،آکلینڈ اور سینٹرل ڈسٹرکٹ کے درمیان ایڈن پارک اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ایک میچ میں دونوں جانب سے مجموعی طورپر 31 چھکے لگا کر نیا ریکارڑ قائم کردیا گیا۔
آکلینڈ کے اوپنرجیت راول نے 36 اور براڈ چوپڑا نے 25 رنز بنائے دونوں کے درمیان چار چھکے لگائے گئے، کولن مونرو نے 8 چھکے جبکہ ڈومیسٹک کے جارح ترین بیٹسمین کولن ڈی گرانڈ ہوم کے ساتھ شراکت میں انھوں نے صرف 59 گیندوں پر 133 رنز بنائے جس میں گرانڈ ہوم کے 5 چھکے بھی شامل تھے۔(جاری ہے)
آکلینڈ کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 217 رنز بنائے جس میں 17 چھکے شامل تھے۔
سینٹرل ڈسٹرکٹ نے ہدف کے تعاقب میں مجموعی طورپر 14 چھکے لگا کر آئی پی ایل کے ایک میچ میں 30 چھکے لگانے کے ریکارڑ کو توڑدیا۔آئی پی ایل کے 2010 کے سیزن میں چنائی سپر کنگز اور راجستھان رائلز کے درمیان میچ میں 30 چھکے لگائے گئے تھے جو کسی بھی ٹی ٹوئنٹی میچ میں سب سے زیادہ چکھے لگانے کا ریکارڈ تھا جبکہ 2014 ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں آئرلینڈ اور ہالینڈ کے درمیان میچ میں بھی 30 چھکے لگائے گئے تھے۔سینٹرل ڈسٹرکٹس کے 22 سالہ نوجوان بیٹسمین نے 96 رنز کی اننگز میں 7 چھکے رسید کئے، انڈیکا سینارتھنے اور ٹام بروس نے تین تین ‘ ایڈم ملنے نے ایک چھکامار کر نیا ریکارڈ بنایا۔ تاہم سینٹرل ڈسٹرکٹس کی ٹیم 10 رنز کے فرق سے یہ میچ ہار گئی۔سینٹرل ڈسٹرکٹس کے اینڈریو میتھیسن میچ کے سب سے مہنگے باوٴلر چابت ہوئے جنہیں 4 اوور کے کوٹے میں 70 رنز کی پٹائی برداشت کرنا پڑی جو ٹی ٹوئنٹی کی 13 سالہ تاریخ میں دوسرا مہنگا ترین اسپل تھا جبکہ نیوزی لینڈ کے ڈومیسٹک سیزن کا سب سے مہنگا ترین اسپل تھا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
-
بابر اعظم نے نیوزی لینڈ سے شکست کا ذمہ دار بیٹرز کو قرار دیدیا
-
پاکستان آئندہ سال چیمپئنز ٹرافی کے بعد نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.