خاتون نے خود کو بچاتے بچاتے زندگی کی بازی ہار دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 19 نومبر 2015 12:37

خاتون نے خود کو بچاتے بچاتے زندگی کی بازی ہار دی

دبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 19 نومبر 2015 ء): دبئی کے علاقے انٹرنیشنل سٹی میں ایک خاتون نے خود کو بچاتے بچاتے زندگی کی بازی ہار دی. دبئی پولیس کے کریمنل انوسٹی گیشن کے اسٹنٹ کمانڈ ان چیف جنرل خلیل ابراہیم کا کہنا تھا کہ دبئی پولیس نے انٹرنیشنل سٹی میں ایک عمارت سے گر کر موقع پر دم توڑ جانے والی ایشیائی خاتون کے ہلاکت کا معمہ حل کر لیا ہے.

انہوں نے بتایا کہ یہ کیس انسانی اسمگلنگ کا ایک کیس تھا جس میں مذکورہ خاتون فرار حاصل کرتے ہوئے جان کی بازی کی ہار گئی. انہوں نے کہا کہ بلڈنگ کے چوکیدار اور ایک اور آدمی کو اس کیس میں ملزم ٹھہرایا گیا ہے.

(جاری ہے)

جنرل المنصوری کا کہنا تھا کہ تفتیش کاروں نے خاتون کے گرنے کی جگہ کا بھی معائنہ کیا جہاں سے انہیں اس بات کا ثبوت ملا کہ گرنے سے قبل متاثرہ لڑکی کسی سے بھاگنے کی کوشش کر رہی تھی.

تفتیش کاروں نے اس ثبوت کی بنا پر اس حادثے کو خود کشی قرار دینے سے گزیر کیا ، تاہم چوکیدار سے کی جانے والی تحقیقات میں چوکیدار نے مرنے والی خاتون سے کسی قسم کے تعلق کا انکار کیا ہے لیکن چوکیدار کے کمرے کی تلاشی لینے پر متاثرہ لڑکی کے کپڑوں سے ملتا جلتا سامان برآمد ہوا جس کے بعد چوکیدار نے اعترافٍ جُرم کرتے ہوئے بتایا کہ میں نے اور میرے ایک دوست نے اس لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے لیے آٹھ ہزار درہم میں خریدا تھا جس کے بعد بلڈنگ کے گارڈ کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ چوکیدار کا ساتھی مفرور ہے .