اسلام آباد : خاتون نے اپنی سوتن کو پارک میں‌بُلا کر تیزاب پھینک دیا ، حالت تشویشناک

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 19 نومبر 2015 13:00

اسلام آباد : خاتون نے اپنی سوتن کو پارک میں‌بُلا کر تیزاب پھینک دیا ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 19 نومبر 2015 ء) : اسلام آباد میں ایک خاتون نے اپنی سوتن پر تیزاب پھینک دیا .

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق خاتون نے اپنی سوتن کو ایف نائن پارک بلایا اور اس پر تیزاب پھینک دیا ، جس کے بعد متاثرہ خاتون کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے پمز اسپتال منتقل کر دیا گیا ، ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون کا پچاس فیصد جسم جل چکا ہے جس کے باعث خاتون کی حالت تشویشنا ک ہے. دوسری جانب دونوں خواتین کا شوہر جاوید غوری تیزاب پھینکنے پر اپنی پہلی بیوی کے خلاف مقدمہ درج کروانے سے گریزا ں ہیں. جاوید غوری کا کہنا ہے کہ میں اس معاملے کو یہیں ختم کرنا چاہتا ہوں اور مجھے یقین ہے کہ ہوش میں آنے کے بعد میری دوسری بیوی کا بھی یہی فیصلہ ہو گا.

متعلقہ عنوان :