پولینڈ ، پاکستان کی سات رکنی کوہ پیما ٹیم دسمبر میں نانگا پرست سر کرنیکی مہم جوئی کریگی ، صفدر کریم

جمعرات 19 نومبر 2015 13:17

پولینڈ ، پاکستان کی سات رکنی کوہ پیما ٹیم دسمبر میں نانگا پرست سر کرنیکی ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 نومبر۔2015ء) پولینڈ اور پاکستان کی سات رکنی کوہ پیماؤں کی ٹیم دسمبر کی سردیوں میں نانگا پرست کو سر کرنے کے لئے مہم جوئی کرے گی ٹیم میں پانچ پولینڈ کے کوہ پیما جبکہ پاکستان کے دو کوہ پیما شامل ہیں ۔ نانگا پربت کو سر کرنے کیلئے پانچ کیمپ لگائے جائینگے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار مونٹس اسکپرٹ پاکستان کے سی ای او کریم حیات نے صفدر کریم کے ہمراہ نیشنل پریس کلب میں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ونٹر سیزن دو ہزار پندرہ سولہ میں پولینڈ کی کوہ پیما ٹیم دسمبر میں نانگا پربت کو سر کرنے کیلئے پاکستان آرہی ہے جس میں دو پاکستانی کوہ پیما بھی شامل ہیں جس میں خود اور میرے علاوہ صفدر کریم شامل ہیں انہوں نے کہا کہ پولینڈ کی کوہ پیما کی ٹیم کا حصہ ہونا ہمارے لئے اعزاز کی بات ہے انہوں نے کہا کہ پولینڈ کی کوہ پیما ٹیم نے پانچ رکنی ہیں جو اٹھارہ دسمبر کو نانگا پربت سر کرنے کیلئے پاکستان آرہے ہیں انہوں نے کہا کہ نانگا پربت کو سر کرنے کیلئے تمام تیاریاں مکمل ہیں سکیورٹی کے حوالے سے حکومت نے ہمیں یقین دہانی کرائی ہے جبکہ مالی سپورٹ کے حوالے سے پولینڈ کی ٹیم اور برطانیہ کی ایک کمپنی راب سپورٹ کررہی ہے کریم حیات نے کہا کہ اس ایونٹ پر تقریباً چالیس لاکھ خرچہ آئے گا ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سہولیات کے حوالے سے پاکستان الپائن کلب اور حکومت کی طرف سے کوئی سپورٹ نہیں کی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ ابھی تک ونٹر سیزن میں نانگا پربت کو کوئی بھی ملکی اور غیر ملکی کوہ پیما سر نہیں کرسکا جبکہ ایک پاکستانی کوہ پیما علی سپارہ صرف سات ہزار فٹ کی بلندی تک پہنچ سکے ہیں انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ اس دفعہ ونٹر سیزن میں ہم نانگا پربت کو سر کرلینگے