مانتا ہوں وکٹ پر ہماری رننگ کمزور تھی ، مڈل آرڈر ناکام ہونے پر افسوس ہے ، اظہر علی

جمعرات 19 نومبر 2015 13:18

مانتا ہوں وکٹ پر ہماری رننگ کمزور تھی ، مڈل آرڈر ناکام ہونے پر افسوس ..

#/h#شارجہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 نومبر۔2015ء) پاکستان کے ون ڈے کپتان اظہر علی نے تیسرے ون ڈے میچ میں مڈل آرڈر کے ناکام ہونے پر افسوس ظاہر کیا ہے۔اظہر علی کے مطابق ’ہماری شروعات بہتر تھی لیکن پھر جلد ہی کچھ وکٹیں گرنے کے بعد رن آؤٹ کا سلسلہ شروع ہو گیا‘۔’میں تسلیم کرتا ہوں کہ وکٹ پر ہماری رننگ خراب تھی۔بطور ٹیم ہم سیٹ ہونے کے مرحلے سے گزر رہے ہیں‘۔

اظہر نے بتایا ‘یقیناً جب کوئی ٹیم ہارتی ہے تو اس کے احساسات اچھے نہیں ہوتے، اور جب شک و شبہات پیدا ہو جائیں تو پھر ٹیم کے ساتھ ساتھ ملک بھی مایوس ہوتا ہے‘۔اظہر کے مطابق، سیریز کا آخری میچ میں جیتنا ان کیلئے انتہائی اہم ہو چکا ہے۔’ہم ان کھلاڑیوں کو ٹیم میں منتخب کریں گے جو ہمیں جیت دلا سکیں‘۔

(جاری ہے)

دوسری جانب، انگلینڈ کے ون ڈے کپتان ایون مورگن نے رواں سال ورلڈ کپ میں انتہائی خراب پرفارمنس کے بعد پاکستان کے خلاف جاری ون ڈے سیریز میں فتوحات کو ٹیم کیلئے سود مند قرار دیا ہے۔

مورگن نے منگل کو چھ وکٹوں سے فتح کو ’شاندار‘ قرار دیتے ہوئے کہا ’ہم اگلا میچ جیت کر سیریز اپنے نام کرنے کی امید کر رہے ہیں۔امید ہے کہ ہم ایک اور شاندار پرفامنس دے سکیں گے‘۔مورگن نے تیسرے میچ میں ٹیم کی پرفارمنس کو انتہائی اطمینان بخش قرار دیتے ہوئے کہا ’ بٹلر اور ٹیلر کے درمیان پارٹنر شپ بہت اچھی تھی۔ ہماری مڈل آرڈراور تمام بیٹنگ لائن کو پتہ تھا کہ وہ کیا کر رہے ہیں۔ انہوں نے مثبت انداز میں کھیلا