عالمی شہرت یافتہ ڈیوڈ بیکھم کو دنیا کا خوبصورت اور پسندیدہ ترین مرد قرار دے دیا گیا
جمعرات 19 نومبر 2015 13:24
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 نومبر۔2015ء) فٹبال کا کھیل ہی دنیا بھر کا پسندیدہ کھیل نہیں ہے بلکہ اس کو کھیلنے والے کھلاڑی بھی لوگوں کے دلوں میں کسی ہیرو کی طرح بستے ہیں اور اسے ایک بار پھر ثابت کیا ہے ڈیوڈ بیکھم نے جنہیں ایک برطانوی میگزین نے دنیا کا خوبصورت اور پسندیدہ ترین مرد قرار دے دیا ہے۔برطانوی میگزین پیپل نے 40 سالہ عالمی شہرت یافتہ برطانوی فٹبالر ڈیوڈ بیکھم کوموجودہ دور میں دنیا کا خوبصورت اور پرکشش ترین مرد قرار دے دیا ہے اس طرح بیکم ان لوگوں میں شامل ہوگئے جنہیں اس اعزاز سے نواز گیا ہے جب کہ ان کے اس اعزاز کا اعلان برطانوی ٹی وی کے نائٹ شو میں کیا گیا۔
خیالات کا اظہار کرتے ہوئے بیکھم کا کہنا تھا کہ انہیں اس بات کا یقین ہی نہیں آرہا جب کہ یہ ان کی زند گی کا سب سے قیمتی لمحہ ہے۔(جاری ہے)
بیکھم نے کہا کہ اس کے لیے وہ اپنے والدین کا شکریہ ادا کریں گے جو انہیں اس دنیا میں لے کر آئے اور اس کے علاوہ اپنے ہئیر ڈریسر، اپنے اسٹائل اور فوٹو شاپس کا بھی شکریہ ادا کریں گے جنہوں نے انہیں اس اعزاز کے قابل بنایا۔
ڈیوڈ بیکھم کا اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ اچھا لباس پہنتے ہیں اور خود کو اچھا محسوس کرتے ہیں لیکن یہ کبھی محسوس نہیں کیا کہ وہ دنیا کے پرکشش ترین اور دلکش انسان ہیں۔ڈیوڈ بیکھم سے قبل گزشتہ سال ہالی ووڈ اداکار ہیمس ورتھ کو اس اعزاز سے نوازا گیا تھا جب کہ انہوں نے بھی 15 سال تک فٹبال کی دنیا میں حکمرانی کی اور اس دوران انہوں نے 3 بار برطانیہ کی جانب سے ورلڈ کپ کھیلا اور ہسپانوی کلب ریئل میڈریڈ اور لاس اینجلس کے کلب گلیکسی کی بھی نمائندگی کی۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
پاکستان باولر کا اچھا کم بیک، کیوی بلے باز تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئے
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
-
محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک کی ملاقات
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی ٹرافی پاکستان کے تین شہروں کا دورہ کرے گی
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
سابق زمبابوین کرکٹر گائے وٹل چیتے کے حملے میں زخمی ہوگئے
-
آفریدیوں کو سمجھانا بہت مشکل کام ، شاہین کو اسی لیے نہیں سمجھا پاتا کہ وہ بھی آفریدی ہے : شاہد آفریدی
-
ہنزہ سے تعلق رکھنے والی 8 سالہ علیہہ شاہ اپنے شاندار باؤلنگ ایکشن کیلئے وائرل
-
شیشاپنگما سرکرنے کیلئے پاکستانی کوہ پیماں کا انتظار طویل ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.