قائد اعظم ٹرافی ، عمر گل نے اپنی آل راوٴنڈ کارکردگی سے حبیب بینک کو کامیابی دلا کر سلیکٹرز کی توجہ اپنی جانب مبذول کرا لی
جمعرات 19 نومبر 2015 13:24
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 نومبر۔2015ء) فاسٹ باوٴلر عمر گل نے قائد اعظم ٹرافی میں اپنی آل راوٴنڈ کارکردگی سے حبیب بینک کو کامیابی دلا کر سلیکٹرز کی توجہ اپنی جانب مبذول کرا لی ہے۔لاہور میں کھیلے گئے قائداعظم ٹرافی کے پول بی کے میچ میں حبیب بینک نے عمر گل کی عمدہ کارکردگی کے باعث لاہور وائٹس کو ایک اننگز اور 56 رنز سے شکست دے دی۔
عمر گل نے پہلی اننگز میں لاہور وائٹس کے خلاف صرف 32 رنز کے عوض سات بیٹسمینوں کو ٹھکانے لگایا، لاہور وائٹس کی پوری ٹیم ان کی نپی تلی باوٴلنگ کے سامنے زیادہ دیر نہ ٹھہر سکی اور مجموعی طورپر89 رنز بنا کر آوٴٹ ہوگئی۔عمر گل نے باوٴلنگ کے بعد بیٹنگ میں بھی صلاحیتوں کیجوہر دکھائے اور وہ 95 رنز بنانے والے آفتاب عالم کے بعد 61 رنز کے ساتھ ٹیم کے دوسرے سب سے کامیاب بلے باز رہے جس کی بدولت ان کی ٹیم نے 331 رنز کے مجموعے تک رسائی حاصل کی۔(جاری ہے)
مزید کھیلوں کی خبریں
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
-
ملکی تاریخ میں پہلی بار آسٹریلین والی بال ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی
-
فیملی کے ساتھ باہر جاؤں اور جب کوئی ’چاچو‘ کہے تو عجیب لگتا ہے، افتخاراحمد
-
پوری ٹیم بابر اعظم کو سپورٹ کر رہی ہے، سب کی نظریں ہم پر ہیں، مایوس نہیں کرینگے ، قومی کرکٹرز
-
اب چاہے کچھ بھی ہوجائے میں اکیلی ہی کافی ہوں، ثانیہ مرزا
-
باکسر عامر خان ایک دن کیلئے اعزازی کیپٹن بن گئے
-
محمد حارث نے ایسی کوئی پرفارمنس نہیں دی جو اسے پاکستانی ٹیم میں رکھا جائے : احمد شہزاد
-
رستم زماں گاما پہلوان کا یوم پیدائش 22 مئی کو منایا جائے گا
-
بابر اعظم پاکستان کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جتوانے کی صلاحیت رکھتے ہیں ،عماد وسیم کا دعویٰ
-
منیبہ علی کے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ایک ہزار رنز مکمل
-
پاکستان کی اوپننگ جوڑی کا مسئلہ بابر اور رضوان نہیں بلکہ صائم ہے : شاہد آفریدی
-
محسن نقوی کی قذافی سٹیڈیم،نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی اور راولپنڈی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کیلئے انٹرنیشنل کنسلٹنٹ کی خدمات لینے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.