ایشین ٹینس فیڈریشن کے صدراور آئی ٹی ایف کے نائب صدر انیل کھنہ لاہور پہنچ گئے

جمعرات 19 نومبر 2015 13:24

ایشین ٹینس فیڈریشن کے صدراور آئی ٹی ایف کے نائب صدر انیل کھنہ لاہور ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 نومبر۔2015ء) ایشین ٹینس فیڈریشن کے صدراور آئی ٹی ایف کے نائب صدرانیل کھنہ لاہور پہنچ گئے۔ان کے ساتھ سینئر نائب صدر اور پاکستان ٹینس فیڈریشن کے پیٹرن انچیف سنیٹر دلاورعباس بھی تھے۔

(جاری ہے)

انیل کھنہ اور سنیٹردلاور عباس آج سہ پہر نیزا جونیئر نیشنل چیمپئن شپ کے سیمی فائنل اور فائنلیز دیکھیں گے۔پنجاب لان ٹینس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری رشیدملک کے مطابق انیل کھنہ کے جونیئر ٹورنامنٹ دیکھنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا لہذا میچ دیکھنے کے لئے وہ لاہور آئے ہیں۔