انگلینڈ کی مانند قومی ون ڈے ٹیم کیلئے الگ کوچ رکھنے کی باتیں شروع

جمعرات 19 نومبر 2015 13:25

انگلینڈ کی مانند قومی ون ڈے ٹیم کیلئے الگ کوچ رکھنے کی باتیں شروع

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 نومبر۔2015ء) انگلینڈ دنیا کی پہلی ٹیم ہے جس نے ون ڈے کرکٹ کے لئے الگ کوچ مقرر کیا۔ پاکستان ٹیم کی ون ڈے کرکٹ میں حالیہ کارکردگی کے بعد یہ سوال اٹھایا جارہا ہے کہ پاکستان کی ٹیسٹ اور ٹی 20 ٹیمیں سیٹ ہیں اس لئے ون ڈے کرکٹ کی قیادت وقار یونس کے بجائے کسی اور کوچ کو دے دی جائے۔وقار یونس کو دو فارمیٹ کا کوچ مقرر کیا جائے۔

(جاری ہے)

اس بارے میں جب پاکستان کے ون ڈے کپتان اظہرعلی سے سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ دنیا کے دیگر ملکوں میں اگر یہ تجربہ کیا گیا ہے تو وہاں کے بارے میں میں کچھ نہیں کہہ سکتا۔ ہمارے ملک میں وقار یونس تینوں فارمیٹس کے کوچ ہیں اور اچھا سیٹ اپ چل رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر یہ سوال آپ میرے بجائے کرکٹ بورڈ سے پوچھیں تو وہ اس کا بہترین جواب دے سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :