بدین : رینجرز نے خواتین پولنگ اسٹیشن میں داخل ہونے پر پیپلز پارٹی کے امیدوار عزیز میمن کو حراست میں لے لیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 19 نومبر 2015 13:29

بدین : رینجرز نے خواتین پولنگ اسٹیشن میں داخل ہونے پر پیپلز پارٹی کے ..

بدین(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 19 نومبر 2015 ء) : رینجرز نے پاکستان پیپلز پارٹی کے اُمیدوار عزیز میمن کو حراست میں لے لیا ہے ، وارڈ 11 کے اُمیدوار عزیز میمن کو خواتین پولنگ اسٹیشن میں داخل ہونے اور خواتین کو ہراساں کرنے سمی پریزائیڈنگ آفیسر کو تنگ کرنے کے جُرم میں حراست میں لیا گیا ہے .

(جاری ہے)

پولنگ اسٹیشن میں تعینات پریزائیڈنگ آفیسر شبانہ میمن کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے اُمیدوار عزیز میمن پولنگ اسٹیشن کے چار سے پانچ مرتبہ دورے کر چکے ہیں اور اپنا اثرو رسوخ استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ خواتین کو بھی ہراساں کر رہے ہیں. رینجرز ذرائع کے مطابق عزیز میمن کو حراست میں لینے کے بعد رینجرز نے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے.

متعلقہ عنوان :