Live Updates

کراچی : پاکستان تحریک انصاف کے دو ایم این اے اشتہاری قرار

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 19 نومبر 2015 13:36

کراچی : پاکستان تحریک انصاف کے دو ایم این اے اشتہاری قرار

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 19 نومبر 2015 ء) : پاکستان تحریکٍ انصاف کے دو ایم این اے سمیت تین افراد کو اشتہاری قرار دے دیا گیا ہے . تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے تینوں افراد کو جعلسازی کے مقدمے میں اشتہاری قرار دے دیا ہے . تینوں افراد میں جہانزیب اورکزئی سمیت پاکستان تحریکٍ انصاف کے دو ایم این ایز اظہر جدون اور ناصر خٹک شامل ہیں، جنہیں ایف آئی اے اسپیشل جج نے اشتہاری قرار دیا ہے . تینوں افراد کے خلاف 9/2014 مقدمہ درج ہوا تھا جس پر کورٹ نے سماعت کرتے ہوئے تینوں افراد کو اشتہاری قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق عدالت کی جانب سے بار ہا نوٹسز جاری ہونے کے باوجود تینوں افراد عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات