اسلام آباد : وزیر اعظم نواز شریف نے اے پی ایس حملوں‌ میں‌ملوث 4 دہشت گردوں کی رحم کی اپیلیں‌مسترد کرنے کی سفارش کر دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 19 نومبر 2015 14:26

اسلام آباد :  وزیر اعظم نواز شریف نے اے پی ایس حملوں‌ میں‌ملوث 4 دہشت ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 19 نومبر 2015 ء) : وزیر اعظم نواز شریف نے اے پی ایس حملوں میں ملوث 4 دہشت گردوں کی رحم کی اپیلیں مسترد کرنے کی سفارش کر دی .

(جاری ہے)

وزیر اعظم نواز شریف نے دہشتگردوں کی رحم کی اپیلیں مسترد کرنے کی سفارش صدر ممنون حسین کو بھجوا دی ، وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ ملک میں تمام سیاسی جماعتوں کی رضا مندی سے ملٹری کورٹس بنائی گئی ہیں، انہوں نے ہدایت کی کہ ملٹری کورٹس کے ذریعے انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ، وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پشاور حملے کے بعد پاکستان یکسر تبدیل ہو چکا ہے، واضح رہے کہ چاروں دہشت گردوں کو آرمی کورٹ نے موت کی سزا سنائی تھی جس پر انہوں نے رحم کی اپیل دائر کی تھی.