حمزہ شہبازسے معروف غزل گائیک غلام علی کی ملاقات ، کلاسیکل موسیقی کے لیے خدمات کو خراج تحسین

جمعرات 19 نومبر 2015 14:33

حمزہ شہبازسے معروف غزل گائیک غلام علی کی ملاقات ، کلاسیکل موسیقی کے ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 نومبر۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما اور ممبر قومی اسمبلی حمزہ شہباز سے معروف غزل گائیک غلام علی نے یہاں ماڈل ٹاؤن میں ملاقات کی جس میں انہوں نے دورہ بھارت اور دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

ملاقات میں حمزہ شہبازنے کلاسیکل موسیقی کے لیے غلام علی کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ موسیقی کے میدان میں غلام علی اپنا منفرد مقام رکھتے ہیں، انہیں دنیا بھر میں سنا جاتاہے اور کسی بھی ملک میں ان کے مداحوں کی کمی نہیں حمزہ شہباز نے غلام علی سے ان کی خیریت دریافت کی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ کے مشیر منشاء الله بٹ بھی ملاقات میں موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :