وفاقی وزیر ریاض پیز ادہ کا پاکستان سپورٹس کمپلیکس کا دورہ

جمعرات 19 نومبر 2015 14:59

وفاقی وزیر ریاض پیز ادہ کا پاکستان سپورٹس کمپلیکس کا دورہ

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 نومبر۔2015ء) وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ریاض پیر زادہ نے پاکستان سپورٹس بورڈ کے حکام کو عوام کیلئے پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں دی جانیوالی سہولیات کو مزید بہتر بنانے کی ہدایات جاری کر دی ہیں ، بدھ کو وفاقی وزیر نے پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل آغا امجد اللہ ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد سعید اختراور دیگر حکام کے ہمراہ پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے مختلف حصوں کا دورہ کیا ، وفاقی وزیر نے خواتین اور بچوں کو دی جانیوالی سہولیات کو مزید بہتر بنانے سمیت باسکٹ بال کورٹ کی جلد تکمیل کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی