عدالت نے کرنسی سمگلنگ کیس میں ماڈل ایان علی پر فرد جرم عائد کردی

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 19 نومبر 2015 15:06

عدالت نے کرنسی سمگلنگ کیس میں ماڈل ایان علی پر فرد جرم عائد کردی

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔19 نومبر۔2015ء) راولپنڈی کی کسٹم عدالت نے کرنسی سمگلنگ کیس میں ملوث ایان علی پر فرد جرم عائد کردی ۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی عدالت نے ڈالر گرل ایان علی پر کرنسی سمگللنگ کیس میں فرد جرم عائد کردی ۔ ماڈل نے صحت جرم سے انکار کردیا۔

(جاری ہے)

عدالت نے 8دسمبر کو دوبارہ طلب کرلیا ۔ عدالت کی جانب سے فرد جرم عائد کئے جانے پر ایان علی کے وکیل لطیف کھوسہ عدالت پر سخت برہم ہوگئے اور سماعت کرنے والے جج کو مخاطب کرکے کہنے لگے کہ آپکی عمر جتنا میر اتجربہ ہے جس پر معزز جج نے ریمارکس دیئے کہ ہمیں کسی کی عمر اور تجربہ سے غرض نہیں ہم تو آئین کے تحت اپنا کام کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :