لاہور : سوشل میڈیا پر پاکستانی پائلٹس کی ’افغان جلیبی‘ پر رقص کی ویڈیو مقبول ہو گئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 19 نومبر 2015 15:41

لاہور : سوشل میڈیا پر پاکستانی پائلٹس کی ’افغان جلیبی‘ پر رقص کی ویڈیو ..

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 19 نومبر 2015 ء) : سوشل میڈیا پر پاکستانی پائلٹس کی ایک ویڈیو حال ہی میں مقبول ہو ئی ہے جس میں ایک پائلٹ کو کاک پٹ میں ”افغان جلیبی“ پر رقص کرتے اور ٹھُمکے لگاتے دیکھا جا سکتا ہے . ویڈیو میں دیکھا گیا کہ کاک پٹ میں دو پائلٹس موجود ہیں جن میں سے ایک پائلٹ سیٹ پر براجمان ہے جب کہ دوسرا پائلٹ ”افغان جلیبی“ گانے پر رقص کر رہا ہے .

جبکہ کاک پٹ میں موجود افراد پائلٹ کے رقص سے محظوظ ہو رہے ہیں.

(جاری ہے)

واضح رہے کہ کاک پٹ وہ جگہ ہے جہاں سے پائلٹ جہاز کو کنٹرول کرتا ہے. سوشل میڈیا پر آئی اس ویڈیو نے جہاں سوشل میڈیا صارفین کو محظوظ کیا ہے وہیں سوشل میڈیا صارفین نے پائلٹس کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا ہے . کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ پائلٹ نشے میں ہے اور نشے کی حالت میں اس طرح سے رقص کر رہا ہے . جبکہ بعض صارفین کا کہنا ہے کہ پائلٹس بھی انسان ہیں اور انہیں بھی زندگی انجوائے کرنے کا حق ہے. اور رقص کے وقت جہاز گراؤنڈ پر موجود تھا لہٰذا پائلٹ کا ڈانس کرنا قابلٍ اعتراض نہیں ہے. پائلٹ کے رقص کی ویڈیو آپ بھی دیکھیں:

متعلقہ عنوان :