عالمی شہرت یافتہ کمپنی جی ای کے پاکستان میں 676 میگا واٹ کے تین نئے معاہدے

جمعرات 19 نومبر 2015 16:20

عالمی شہرت یافتہ کمپنی جی ای کے پاکستان میں 676 میگا واٹ کے تین نئے معاہدے

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 نومبر۔2015ء) ملک میں توانائی بحران کو مدنظر رکھتے ہوئے عالمی شہرت یافتہ کمپنی جی ای نے پاکستان میں توانائی کے شعبے میں مجموعی طور پر 676 میگا واٹ کے تین نئے معاہدے کیے ہیں جو ملک میں جاری توانائی بحران پر قابو پانے کی حکومتی کاوشوں میں اہم کردار ادا کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق GEنے پاکستان میں تین نئے اہم معاہدوں کا اعلان کیا ہے۔

پہلا معاہدہ اینگرو پاور جین قادر پور لمیٹڈ کے ساتھ ہے۔اس کے تحت217میگا واٹ کا ایک الگ تھلگ پاور پراجیکٹ قائم کیا جائے گا جو ملک میں اپنی نوعیت کی واحد گرین فیسیلٹی ہو گی ۔ اس کا مقصد ایسے انٹر نیٹ سلوشنز فراہم کرنا ہے جو آپریشنل پرفارمنس اور پاور پلانٹ کی صلاحیت کو بڑھائیں گے۔

(جاری ہے)

پریڈکس(Predix)کی طاقت سے کام کرنے والی جی ای پاور پیشگی اندازہ لگانے کی صلاحیت میں اضافہ کرے گی اور پرفارمنس کو بہتر بنائے گی، جس سے آپریشنز کی اعلیٰ کارکردگی کو استحکام ملتا ہے۔

GE پاور، لاہور کے قریب سیفائر گروپ کے234 میگا واٹ پراجیکٹ اور حکومت کی پالیسی کے تحت ساہیوال میں تیار کیے جانے والے سیف گروپ کے225 میگا واٹ کے کمبائنڈ سائیکل تھرمل پاور پراجیکٹ کے لیے بھی اپنےAPM سلوشنز فراہم کر رہی ہے۔ ان دونوں منصوبوں میں جی ای کے جدید6FA ٹربائن استعمال کیے جا رہے ہیں جو ایندھن کی اعلیٰ ترین صلاحیت فراہم کرتے ہیں۔اس کے علاوہ جی ای قطر میں راس گیس کے ساتھ اپنی شراکت کے ذریعے انرجی سیکٹر میں صنعتی پلانٹس کے لیے بھی خصوصی سافٹ وئر سروس سلوشنز فراہم کر رہی ہے۔

جی ای کے انڈسٹریل انٹر نیٹ سلوشنزپریڈکس کی پاور سے چلتے ہیں جو دنیا کا پہلا اور واحدکلاؤڈ بیسڈ آپریٹنگ سسٹم ہے،جو خاص طور سے صنعتی اثاثوں کے لیے تیار کیا گیا ہے اور اس سے پیداواریت میں غیر معمولی حد تک اضافہ ہوتا ہے۔جی ای پاور کے مشرق وسطیٰ۔شمالی افریقہ، سب صحارا افریقہ کی پاور سروسز کے پریذیڈنٹ اورصدر عزیز محمد نے کہا کہ " جی ای کا انڈسٹریل انٹرنیٹ، انرجی سیکٹر کے لیے گیم چینجر ہے اور اس علاقے میں ہمارے شراکت داروں کو صلاحیت اور پیداوار بڑھانے کے قابل بناتا ہے۔اس سے بجلی کی بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنے میں مدد ملتی ہے" ۔

متعلقہ عنوان :