ٹنڈو محمد خان :دو گروپوں میں تصادم‘دو افراد زخمی‘پولنگ عمل ایک گھنٹے تک معطل رہا

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 19 نومبر 2015 16:25

ٹنڈہ محمد خان (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔19 نومبر۔2015ء)ٹنڈو محمد خان پولنگ کے دوران میں دو گروپوں میں تصادم سے دو افراد زخمی ہوگئے تفصیل کے مطابق ٹنڈومحمد خان میں پولنگ کے دوران دو گرہوں میں تلخ کلامی کے بعد ہاتھا پائی شروع ہوگئی جس سے دو افراد شدید زخمی ہوگئے جبکہ جھگڑے کے باعث پولنگ کا عمل ایک گھنٹے تک معطل رہا ۔