دیپکا پڈکون اور رنبیر کپور کی22نومبر کو پاکستان آئیں گے

جمعرات 19 نومبر 2015 16:51

دیپکا پڈکون اور رنبیر کپور کی22نومبر کو پاکستان آئیں گے

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 نومبر۔2015ء) بولی ووڈ اداکارہ دیپکا پڈکون اور اداکار رنبیر کپور اپنی نئی آنے والی فلم ”تماشا“ کے پریمیئر میں شرکت کیلئے 22نومبر کوپاکستان پہنچیں گے۔ رپورٹ کے مطابق دونوں اداکاروں کی طرف سے پاکستان کے ویزے کیلئے پاسپورٹ جمع کرا دیے گئے ہیں۔بھارتی ہدایت کار امتیاز علی کی فلم ”تماشا “ کا پریمئر 22نومبر کی شام نیو پلیکس سینما میں ہو گا۔

دونو ں فنکاروں کی پاکستان آمد پر پاکستانی فنکار برادری کی طرف سے انکا پرتپاک استقبال کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

دونوں فنکاروں کی پاکستان آمد پر انکی پاکستان انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے معروف ستاروں سے ملاقات بھی متوقع ہے۔واضح رہے امتیاز علی کی” تماشا “ میں دیپکا پڈکون اور رنبیر کپور ہیرو ہیروئن جبکہ پاکستانی اداکار جاوید شیخ نے والد کا کردار ادا کیا ہے۔ساجد نڈیاڈوالا کی پروڈکشن میں تیار ہونے والی ”تماشا“ کی موسیقی اے آر رحمان نے ترتیب دی ہے،جبکہ سکھویندر سنگھ ، ارجیت سنگھ ، موہت چوہان ، لکی علی، میکا سنگھ اور الکا یاگنک نے فلم کیلئے گیت گائے ہیں۔دیپکا پڈکون اور رنبیر کپور کی ”تماشا“27نومبر کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی

متعلقہ عنوان :