توقعات کے برعکس شاہ رخ خان نے بھری محفل میں سنجے لیلا بھنسالی کو گلے لگا لیا

جمعرات 19 نومبر 2015 16:51

توقعات کے برعکس شاہ رخ خان نے بھری محفل میں سنجے لیلا بھنسالی کو گلے ..

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 نومبر۔2015ء) سپر سٹار شاہ رخ خان اور معروف ڈائریکٹر سنجے لیلا بھنسالی نے حال ہی میں میگا سٹار امیتابھ بچن کی دیوالی پارٹی میں دیگر بولی ووڈ شخصیات کے ہمراہ شرکت کی۔ زرائع کے مطابق پارٹی میں شرکت کرنے والے حاضرین میں سے بیشتر کا خیال تھا کہ دونوں اپنی فلموں کے ایک ساتھ نمائش کیلئے پیش کیے جانے کے باعث شاید ایک دوسرے سے ہمکلام ہونا پسند نہ کریں۔

(جاری ہے)

تاہم شاہ رخ خان اور سنجے لیلا بھنسالی نے دیگر شخصیات کی توقعات کے بر عکس گرمجوشی سے ایک دوسرے کو گلے لگایا۔ رپورٹ کے مطابق دونوں شخصیات نے خوشگوار ماحول میں تقریباً آدھے گھنٹے تک ایک دوسرے سے گفتگو کی۔واضح رہے شاہ رخ خان کی نئی آنے والی فلم ”دل والے“ سنجے لیلا بھنسالی کی ”باجی را? مستانی“کے ساتھ ایک ہی روز نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔ روہت شیٹی کی ”دل والے“ میں شاہ رخ خان، کاجل، ورون دھون اور کریتی سینن جبکہ سنجے لیلا بھنسالی کی ”باجی را? مستانی“ میں دیپکا پڈکون ، رنویر سنگھ اور پریانکا چوپڑا نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں

متعلقہ عنوان :