’میں مسلمان ہوں‌، آپ پر اعتماد کرتا ہوں اگر آپ بھی کرتے ہیں تو مجھے گلے لگائیں‘

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 19 نومبر 2015 16:53

’میں مسلمان ہوں‌، آپ پر اعتماد کرتا ہوں اگر آپ بھی کرتے ہیں تو مجھے ..

پیرس(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 19 نومبر 2015 ء): پیرس حملوں کے بعد ہی سے غیر اسلامی ممالک بالخصوص یورپی ممالک میں مسلمانوں کو خاصی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے ، حالیہ رپورٹس کے مطابق ایک حجاب اوڑھے خاتون کو کچھ افراد نے محض مسلمان ہونے پر تشدد کا نشانہ بنایا اور مطالبہ کیا کہ اپنے ملک واپس لوٹ جاؤ، جبکہ نیویارک کے ایک رہائشی نے ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں بتایا کہ پیرس حملوں کے بعد شہریوں نے مسلمان ٹیکسی ڈرائیورز کے ساتھ سفر کرنا چھوڑ دیا ہے .

(جاری ہے)

ایسے میں پیرس میں موجودایک شخص نے احتجاجاً ایسا قدم اُٹھایا جس نے زیادہ نہیں تو کچھ حد تک لوگوں کو مسلمانوں سے متعلق سوچنے پر مجبور کر دیا. آنکھوں پر پٹی باندھے ایک مسلمان شخص سٹی سکوئیر میں ایک پیغام اٹھائے کھڑا ہو گیا جس پر لکھا تھا کہ ” میں ایک مسلمان ہوں، مجھے کہا جاتاہے کہ میں ایک دہشتگرد ہوں، میں آپ پر اعتماد کرتا ہوں ، کیا آپ مجھ پر اعتماد کرتے ہیں. اگر ہاں! تو مجھے گلے لگائیے“. سٹی سکوئیر پر آنکھوں پر پٹی باندھے اس شخص کا یہ پیغام اتنا متاثر کُن تھا کہ کسی نے بھی اس شخص کی شناخت سے متعلق غور نہیں کیا بلکہ ہر ایک نے اس مسلمان شخص کے لکھے گئے پیغام کو پڑھا اور اسے گلے لگا لیا. اس شخص کی ویڈیو آپ بھی دیکھیں: