بوئنگ 777طیارہ پی آئی اے کے بیڑے میں شامل

قومی ایئر لائن کو اپنے پاؤں پر کھڑا کیا جا رہا ہے بہت ایسا ایک اور طیارہ فلیٹ میں شامل کیا جائیگا،ترجمان ایوی ایشن

جمعرات 19 نومبر 2015 17:22

بوئنگ 777طیارہ پی آئی اے کے بیڑے میں شامل

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 نومبر۔2015ء)بوئنگ 777طیارہ پی آئی اے کے بیڑے میں شامل کر لیا گیا ہے، ترجمان ایوی ایشن ڈویژن شیر علی کا کہنا ہے کہ قومی ایئر لائن کو اپنے پاؤں پر کھڑا کیا جا رہا ہے اور بہت جلد ایسا ایک اور طیارہ فلیٹ میں شامل کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان ایوی ایشن ڈویژن نے بتایا کہ مسلم لیگ نون کے برسر اقتدار آنے سے قبل پی آئی اے کے پاس صرف 16 جہاز آپریشنل تھے، پی آئی اے کے بیڑے میں 13 ایئر بسسز شامل کی جا چکی ہیں۔

پہلا 777 طیارہ فلیٹ میں شامل کیا گیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ طیارے کو 1960 کی طرز پر رنگ کیا گیا ہے کیونکہ اس دور میں قومی ایئر لائن اپنے عروج پر تھی، ترجمان نے بتایا کہ طیارے میں 307 مسافروں کی گنجائش ہے جسے لمبے روٹ کے لئے استعمال کیا جائے گا، شیر علی کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کے بڑے شہروں کے ریزرویشن آفسس کو بھی نئی شکل دینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے جبکہ سٹاف کو خصوصی تربیت کے لئے دوسرے ممالک میں بھیجا جا رہا ہے۔