پی سی بی نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شادی ہال بنانے کی تجویز مسترد کردی

جمعرات 19 نومبر 2015 17:27

پی سی بی نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شادی ہال بنانے کی تجویز مسترد کردی

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 نومبر۔2015ء) پی سی بی نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شادی ہال بنانے کی تجویز مسترد کردی ہے ۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی کو منافع بخش اور اخراجات پورے کرنے کیلئے شادی ہال بنانے کی تجویز پیش کی گئی تھی، یہ شادی ہال اسٹیدیم کے پچھلے حصہ میں بنایا جایا رہا تھا۔

(جاری ہے)

لیکن پی سی بی کے گورننگ بورڈ کے اجلاس میں اس تجویز کی سختی سے مخالفت کی گئی جس کے بعد شادی ہال کی تجویز کو مسترد کردیا گیا، اور ساتھ ہی نجم سیٹھی کی سربراہی میں کمیٹی بنائی گئی جس اسٹیڈیم کو منافع بخش بنانے کیلئے کوئی دوسری تجویز دے گی۔