پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے پولنگ کا وقت ختم، ووٹوں کی گنتی جاری

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 19 نومبر 2015 17:33

پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے پولنگ کا ..

لاہور/کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 19 نومبر 2015 ء) : بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے پولنگ کا وقت ختم ہو چکا ہے . الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ کا وقت ختم ہو چکا ہے جبکہ پولنگ اسٹیشنز کے اندر موجود افراد اپنا ووٹ کاسٹ کر سکیں گے .

(جاری ہے)

جبکہ پولنگ اسٹیشنز میں مزید افراد کو آنے سے منع کر دیا گیا ہے . واضح رہے کہ پنجاب کے 12 اور سندھ کے 14 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ کا سلسلہ آج صبح ساڑھے 7 بجے سے جاری تھا جو اب ختم ہو گیا ہے. پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل شروع کیا جائے گا.