پیرس حملوں کا ماسٹر مائنڈ گذشتہ روز پولیس مقابلے میں مارا گیا ، فرانسیسی حکام

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 19 نومبر 2015 17:44

پیرس حملوں کا ماسٹر مائنڈ گذشتہ روز پولیس مقابلے میں مارا گیا ، فرانسیسی ..

پیرس(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 19 نومبر 2015 ء) : فرانسیسی حکام نے پیرس حملوں کے ماسٹر مائنڈ کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے . تفصیلات کے مطابق فرانسیسی حکام کا کہنا ہے کہ پیرس حملوں کا مسٹر مائنڈ مارا گیا ہے . فرانسیسی حکام نے بتایا کہ پیرس حملوں کےماسٹر مائنڈ عبد الحمید ابعود کو گذشتہ روز سینٹ ڈنی میں کیے گئے پولیس آپریشن کے دوران مارا گیا .

(جاری ہے)

ماسٹر مائنڈ کی شناخت ڈی این اے ٹیسٹ کے ذریعے کی گئی ہے. فرانسیسی حکام نے مزید بتایا کہ ماسٹر مائنڈ کی شناخت کرنے میں کچھ وقت اس لیے لگا کہ حملہ آور شخص کا چہرہ گولیوں سے چھلنی ہو چکا تھا جس کے باعث چہرہ ناقابلٍ شناخت ہونے پر ڈی این اے ٹیسٹ کے ذریعے شناخت کی گئی. واضح رہے کہ پیرس حملوں میں 129 افراد جاں بحق جبکہ 200 سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے .

متعلقہ عنوان :