پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چوتھا اور آخری ون ڈے (کل) کھیلا جائے گا،انگلش ٹیم کو سیریز میں 2-1کی برتری حاصل

یواے ای میں پاکستان کی معاون کنڈیشنز میں سیریز میں برتری بہت اہمیت کی حامل ہے، آخری ون ڈے جیت کر سیریز کو تین ایک سے اپنے نام کریں گے، انگلینڈ کے کپتان اوئن مورگن

جمعرات 19 نومبر 2015 17:47

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چوتھا اور آخری ون ڈے (کل) کھیلا جائے گا،انگلش ..

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 نومبر۔2015ء ) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چار ون ڈے میچوں کی سیریز کا چوتھا اور آخری میچ (کل) دبئی میں کھیلا جائے گا۔ انگلینڈ کو سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل ہے، پاکستانی سکواڈ میں یاسر شاہ اور اوپننگ بلے باز احمد شہزاد کو شامل کئے جانے کا امکان ہے،دبئی میں قومی ٹیم کی کوچز کی زیرنگرانی سخت پریکٹس ،کوچز کھلاڑیوں کی خامیاں دور کرنے کی کوشش کر تے رہے۔

میچپاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر4بجے شروع ہو گا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز کا چوتھا میچ (کل)جمعہ کودبئی کے میدان میں کھیلا جائیگا۔ انگلش ٹیم کو سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل ہے۔ دوسری جانب پاکستان کے مایہ ناز لیگ سپنر یاسر شاہ تیزی سے صحت یاب ہورہے ہیں۔

(جاری ہے)

احمد شہزاد کو اب تک موقع نہیں دیا گیاہے امکان ہے افتخار کی جگہ احمد شہزاد کو آخری ون ڈے کیلئے میدان میں اتارا جائے،انگلینڈ کے پاس سیریز جیتنے کا یہ سنہری موقع ہے وہ اب دبئی اسٹیڈیم میں ون ڈے میچ نہیں ہاری ہے۔

اظہرعلی الیون کو سیریز برابر کرنے کیلئے لازمی فتح کی ضرورت ہے۔ قومی ٹیم کو تیسرے ون ڈے میں ناقص فیلڈنگ ،بد ترین رننگ بٹوین وکٹ اور خراب شاٹ سلیکشن کی وجہ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ تین پاکستانی بیٹسمین رن آوٹ ہوئے اور3 کھلاڑی غلط شاٹس پر کیچ کیے گئے۔دبئی میں قومی ٹیم کوچز کی زیرنگرانی سخت ترین پریکٹس کی جس میں کوچز کھلاڑیوں کی خامیاں دور کرنے کی کوشش کرہے ہیں۔

کپتان اظہرعلی کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم میں کم بیک کرنے کی اہلیت موجود ہے۔ تمام کھلاڑیوں نے غلطیوں سے سیکھا ہے۔ اور وہ آخری میچ جیت کر سیریز برابر کرنے کیلئے سردھڑ کی بازی لگادیں گے۔انگلینڈ کے کپتان اوئن مورگن کا کہنا ہے کہ یواے ای میں پاکستان کی معاون کنڈیشنز میں سیریز میں برتری بہت اہمیت کی حامل ہے۔ آخری ون ڈے جیت کر سیریز کو تین ایک سے اپنے نام کریں گے۔

متعلقہ عنوان :