آف سپنر سعید اجمل نے پی سی بی پر تنقید کرنے کے بیان پر معافی مانگ لی

شوکاز نو ٹس کا جواب دیدیا، میرامقصد پی سی بی پر تنقید کرنا نہیں تھا، اپنے بیان پر معذرت خواہ ہوں،پاکستا نی ہوں اور اپنے ملک کیلئے مزید کرکٹ کھیلنا چاہتے ہیں،سعید اجمل

جمعرات 19 نومبر 2015 17:47

آف سپنر سعید اجمل نے پی سی بی پر تنقید کرنے کے بیان پر معافی مانگ لی

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 نومبر۔2015ء) پاکستا ن کے مایہ ناز آف اسپنر سعید اجمل نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )پر تنقید کرنے کے بیان پر معافی مانگ لی ہے۔ سپنر نے کر کٹ بورڈ کی جانب سے جاری ہونے والے شو کاز نوٹس پر اپنا جواب جمع کروا دیا ہے اور پی سی بی معذرت کر لی ہے ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان مایہ ناز آف سپنر سعید اجمل نے اپنے باؤلنگ ایکشن پی سی بی کی جانب سے آئی سی سی میں کیس ٹھیک طر ح نہ لڑنے پر دونوں پر شدیش تنقید کی تھی اور آئی سی سی کو پاکستانی پلیئرز کے ساتھ ناروا رویہ اپنانے پر سخت تنقید کی تھی ۔

(جاری ہے)

جس پر پی سی بی نے آف سپنر کو شوکاز نو ٹس جاری کر دیا تھا اور جواب طلب کیا تھا۔سپنر نے اس حوالے سء پی سی بی اپنا جواب جمع کروا دیا ہے جواب میں سعید اجمل نے کہا ہے کہ ان کا مقصد پی سی بی پر تنقید کرنا نہیں تھا، وہ اپنے بیان پر معذرت خواہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان کے کھلاڑی ہیں اور اپنے ملک کے لئے مزید کرکٹ کھیلنا چاہتے ہیں،جس کے بعد پی سی بی نے آف سپنر کو بی پی ایل کے لئے این او سی جاری کر دیا۔ سعید اجم گزشتہ شب بنگلہ دیش روانہ ہو گئے۔ ۔واضح رہے کہ سعید اجمل کے متنازعہ بیان پر چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے سعید اجمل کا کنٹریکٹ معطل کر کے انہیں نوٹس جاری کیا تھا