نمبرگیم سمجھنے سے قاصر ہوں‘ سونم کپور

پریم رتن دھان پایو بارے شائقین کے مثبت ردعمل پر خوش ہوں‘ صحافیوں سے گفتگو

جمعرات 19 نومبر 2015 18:26

نمبرگیم سمجھنے سے قاصر ہوں‘ سونم کپور

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 نومبر۔2015ء) بالی وڈ اداکارہ سونم کپور نے کہا ہے کہ میں نمبر گیم سمجھنے سے قاصر ہوں۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فلم پریم رتن دھان پایو کے حوالے سے باکس آفس پر مثبت ردعمل دیکھنے میں آیا ہے تاہم مجھے باکس آفس نمبرز کی کوئی سمجھ نہیں ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مجھے صرف یہ پتہ ہے کہ کام کیسے کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے ہر روز معاون پروڈیوسر سے فون کال موصول ہوتی ہے اور وہ مجھے بتاتے ہیں کہ آج بھی بڑی تعداد میں لوگوں نے فلم دیکھی ہے اور مجھے یہ سن کر اطمینان ہو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شروع میں مجھے سوشل میڈیا پر اس فلم کے حوالے سے تنقیدی ردعمل ملا تاہم اب صورتحال بالکل بدل چکی ہے اور میں بہت خوش ہوں