کرن جوہر اور رنبیر کپور عامر خان کی عیادت کیلئے انکے گھر پہنچ گئے

جمعرات 19 نومبر 2015 18:26

کرن جوہر اور رنبیر کپور عامر خان کی عیادت کیلئے انکے گھر پہنچ گئے

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 نومبر۔2015ء) بولی ووڈ سپر سٹار عامر خان آجکل زخمی ہونے کے باعث ڈاکٹروں کی ہدایات پر عمل کرنے کیلئے چندی گڑھ سے ممبئی اپنی رہائش گاہ پر واپس آچکے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق 17نومبر کی رات اداکار رنبیر کپور اور ڈائریکٹر کرن جوہر اچانک سپر سٹار کی عیادت کیلئے انکی ممبئی میں واقع رہائش گاہ پر پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

واضح رہے چند روز قبل عامر خان اپنی نئی آنے والی فلم ”دنگل “ کی لدھیانہ میں جاری شوٹنگ کے دوران اچانک سیٹ پر گرنے سے شدید زخمی ہو گئے تھے۔ 50سالہ اداکارکو ڈاکٹروں کی طرف سے جلد صحت یابی کیلئے مکمل آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔عامر خان نتیش ٹیواری کی فلم ”دنگل“ میں ما ضی کے معروف پہلوان مہاویر بھگت کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ دنگل میں عامر خان کے ہمراہ ساکشی تنورمرکزی کردار ادا کر رہی ہیں

متعلقہ عنوان :