ملازم کی جانب سے بھاری رقم ادانہ کر نے پر شکیرا اور جیراڈ کوخفیہ ویڈیو عام کرنے کی دھمکی

جمعرات 19 نومبر 2015 18:38

ملازم کی جانب سے بھاری رقم ادانہ کر نے پر شکیرا اور جیراڈ کوخفیہ ویڈیو ..

بارسلونا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 نومبر۔2015ء) سپین کے معروف فٹ بالرجیراڈ پیکے اور ان کی بیگم مشہور گلوکارہ شکیرا کے سابق ملازم نے بھاری رقم ادا نہیں کرنے کی صورت میں ان کی خفیہ ویڈیو ٹیپ کو عام کرنے کی دھمکی دے دی۔'واکا واکا ' گانے سے شہرت پانے والی 38 سالہ کولمبین گلوکارہ شکیرا اور 28 سالہ ہسپانوی فٹ بالر جیراڈ کی ملاقات 2010 کے فٹ بال ورلڈکپ کے گانے کی ویڈیو کی تیاری کے دوران ہی ہوئی تھی، ان کے 2 بیٹے 2 سالہ میلان اور 11 مہینے کا ساشا ہیں۔

(جاری ہے)

برطانوی ویب سائٹ مررکے مطابق جیراڈ اور شکیرا نے ہسپانوی میڈیا کی ان خبروں کو مسترد کردیاہے تاہم اس طرح کی خبریں اب شیکرا کے ملک کولمبیا سے بھی آرہی ہیں۔ہسپانوی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق مشہور جوڑے کو ان کے سابق ملازم نے بھاری رقم ادا نہ کرنے کی صورت میں دونوں کی خفیہ ویڈیو کو مشتہر کرنے کی دھمکی دی۔اسپین میں بلیک میل کرنا ایک بڑا جرم ہے اورقانون کے مطابق اس کی سزا قید ہے۔ہسپانوی کلب ریال میڈرڈ کے فرانسیسی کھلاڑی کریم بینزیما کو بھی ساتھی کھلاڑی کو رقم کے عوض کے لیے بلیک میل کرنے کے الزامات کا سامنا ہے۔

متعلقہ عنوان :