بدین میں پیپلز پارٹی کو عبرتناک شکست، مرزا گروپ کا کلین سوئپ مکمل

muhammad ali محمد علی جمعرات 19 نومبر 2015 20:08

بدین میں پیپلز پارٹی کو عبرتناک شکست، مرزا گروپ کا کلین سوئپ مکمل

بدین(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.19 نومبر 2015 ء) بدین میں مرزا گروپ نے کلین سوئپ مکمل کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب اور سندھ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

سندھ کے حلقے بدین سٹی سے موصول ہونے والے تازہ ترین نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کو عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑ گیا ہے۔ بدین سٹی میں ذوالفقار مرزا گروپ نے کلین سوئپ مکمل کرلیا ہے۔ مرزا گروپ نے بدین سٹی کے تمام 14 وارڈز پر کامیابی حاصل کرلی ہے۔

متعلقہ عنوان :