ششانک منوہرپاک بھارت سیریز کی میزبانی کیلئے پرامید

آئی سی سی جنرل کونسل میٹنگ میں پاکستانی ہم منصب شہریارخان کوقائل کرنے کی کوشش کریں گے، ای سی بی کے سابق سربراہ جائلز کلارک دونوں بورڈز کی معاونت کریں گے

جمعرات 19 نومبر 2015 20:57

ششانک منوہرپاک بھارت سیریز کی میزبانی کیلئے پرامید

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 نومبر۔2015ء) بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر ششانک منوہر نے پاک،بھارت سیریز کی میزبانی کیلئے امید کا دامن نہیں چھوڑا۔ آئی سی سی جنرل کونسل میٹنگ میں پاکستانی ہم منصب شہریارخان کوقائل کرنے کی کوشش کریں گے۔ ای سی بی کے سابق سربراہ جائلز کلارک دونوں بورڈز کی معاونت کریں گیبھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر ششانک منوہر نو نومبرکو آئی سی سی کے چیئرمین کا عہدہ سنبھالنے دبئی جارہے ہیں۔

ورلڈ گورننگ باڈی کے جنرل کونسل اجلاس میں ششانک منوہر برطرف چیئرمین سری نواسن سے عہدے کا چارج لیں گے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اے جی ایم کے دوران بی سی سی آئی کے سربراہ پاکستانی ہم منصب شہریارخان سے ملاقات کریں گے اور انہیں مختصر پاک،بھارت سیریزبھارت کرانیکے لئے قائل کرنے کی کوشش کریں گے۔

(جاری ہے)

ای سی بی کے سابق سربراہ جائلز کلارک جو پاکستان کے بارے میں آئی سی سی ٹاسک فورس کے بھی چیئرمین ہیں۔

دونوں بورڈز کی معاونت کریں گے اور شہریار خان کو اپنی ٹیم بھارت بھیجنے پر آمادہ کریں گے۔چیئرمین پی سی بی دوٹوک الفاظ میں کہہ چکے ہیں کہ پاکستانی ٹیم دو بار بھارت کا دورہ کرچکی ہے۔میزبانی کیلئے اب ہماری باری ہے۔بھارت کو یو اے ای کے نیوٹرل وینیو پر سیریز کھیلنا ہوگی۔ وزیراعظم نواز شریف نے بھی بھارت ٹیم بھیجنے کو حکومت کی اجازت سے مشروط کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :