Live Updates

میرے بچوں پر تنقید کی گئی اور عمران خان خاموش رہے،پاکستانی سیاست میں کبھی حصہ نہیں لینا چاہتی تھی،خواتین کی بہبوداورترقی کیلئے کام کرنے کی خواہش مند تھی،پاکستانی معاشرے میں طلاق یافتہ خاتون کو آسان ہدف سمجھا جاتا ہے

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کا پہلا ٹی وی انٹرویو

جمعرات 19 نومبر 2015 21:39

میرے بچوں پر تنقید کی گئی اور عمران خان خاموش رہے،پاکستانی سیاست میں ..

لندن/اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 نومبر۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ میرے بچوں پر تنقید کی گئی اور عمران خان خاموش رہے،پاکستانی سیاست میں کبھی حصہ نہیں لینا چاہتی تھی،خواتین کی بہبوداورترقی کیلئے کام کرنے کی خواہش مند تھی،پاکستانی معاشرے میں طلاق یافتہ خاتون کو آسان ہدف سمجھا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ریحام خان نے عمران خان سے طلاق کے بعد پہلا ٹی وی انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ طلاق یافتہ ہونا کوئی جرم نہیں،میں نے عمران خان سے حق مہر بھی نہیں لیا،انہوں نے کہا کہ پاکستانی معاشرے میں طلاق یافتہ خاتون کو آسان ہدف سمجھا جاتا ہے،مجھ پر طرح طرح کے الزامات لگائے گئے،میرے بچوں پر تنقید کی گئی اور عمران خان خاموش رہے۔ریحام خان نے کہا کہ پاکستانی سیاست میں کبھی حصہ نہیں لینا چاہتی تھی،میں خواتین کی بہبوداورترقی کیلئے کام کرنے کی خواہش مند تھی

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات