جونیئر ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ ، پاکستان نے سیمی فائنل اور ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کر لیا

جمعرات 19 نومبر 2015 21:53

جونیئر ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ ، پاکستان نے سیمی فائنل اور ورلڈ کپ کیلئے ..

کوانٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 نومبر۔2015ء) ملائیشیا میں جاری آٹھویں جونیئر ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں پاکستان نے چین کو 4-1سے شکست دیکر سیمی فائنل میں کوالیفائی کر لیا۔ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل پاکستان اور جنوبی کوریا کے مابین (کل)ہفتے کو کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ملائیشیا میں جاری آٹھویں جونیئر ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے دوسرے کوارٹر فائنل میں پاکستان نے چین کو ایک کے مقابلے میں 4گولز سے شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ اس کے ساتھ ہی پاکستان نے اگلے جونیئر ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی بھی کر لیا۔ پاکستان کی طرف سے شان ارشاد نے دو گول کئے۔ پاکستان کا اب ہفتے کو جنوبی کوریا سے سیمی فائنل ہوگا۔

متعلقہ عنوان :